ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ممبئی: کرونا بحران میں جشن اور پارٹیاں ،دیر شب پارٹی کررہے، رینا ، سوجین اور گرو رندھاوا سمیت 34 گرفتار ، پھر رہا

ممبئی: کرونا بحران میں جشن اور پارٹیاں ،دیر شب پارٹی کررہے، رینا ، سوجین اور گرو رندھاوا سمیت 34 گرفتار ، پھر رہا

Tue, 22 Dec 2020 20:14:08  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،22دسمبر(آئی این ایس انڈیا)پیر کی شب تقریباً ڈھائی بجے پولیس نے ممبئی ایئر پورٹ کے قریب ڈریگن فلائی کلب پر چھاپہ مارا۔ کرکٹر سریش رینا سمیت 27 مشہور شخصیات اور 7 عملہ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188، 269 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کلب میں کئی مشہور شخصیات موجود تھیں جن میں ریتک روشن کی ایکس وائف سوجین اور گلوکارہ گرو رندھاوا شامل ہیں۔ گرفتاری کے بعد مشہور شخصیات کو رہا بھر کردیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ پارٹی میں 19 افراد دہلی سے آئے ہوئے تھے، دیگر پنجاب اور جنوبی ممبئی سے تھے، ان میں سے بیشتر نے شراب پی رکھی تھی، مہاراشٹر میں ابھی بھی لاک ڈاؤن قوانین موجود ہیں۔

یہ رات 11 بجے کے بعد کسی بھی پارٹی یا عوامی تقریب کی کلی ممانعت ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ایک مشہور گلوکار عقبی دروازے سے فرار ہوگیا۔جوائنٹ پولیس کمشنر وشواس ناگرے پاٹل نے کہا کہ حکومت نے کورونا کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ نائٹ پارٹی، پب، بار اور ہوٹلوں کو مقررہ وقت کے بعد بند کردیا جائے،اس کے بعد پولیس ٹیم کو کلب میں پارٹی کے بارے میں اطلاع ملی اور ڈی سی پی راجیو جین کی سربراہی میں ایک ٹیم کو چھاپہ کے لئے بھیجا گیا اور 34 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس وقت کلب کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ ممبئی پولیس کو شبہ ہے کہ اور بھی بہت سے لوگ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالے جارہے ہیں، تحقیق کے بعد لوگوں کو نوٹس بھیجا جائے گا۔ آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت ایک ماہ کی جیل اور 10 ہزار روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔


Share: